خبر دار : سوشل میڈیا پر کسی اسکیم کے جھانسے میں نہ آئیں

hijacks-WhatsApp-accounts

انعام کی لالچ کیسے نہیں ہوتی  چھوٹے بچوں سے  کوئی  بھی کام کروانا ہو ان کو  ٹافی  اور چاکلیٹ کی لا لچ دے کر والیا جاتا ہے ۔

مگر  کیا  آپ کو معلوم ہے  بڑوں  کو  بھی  انعام  کا لالچ ہو تا ہے  ؟  جی ہاں سماجی  روابط  کی  ویب سائٹ  واٹس اپ پر  لوگوں  کو  انعام کا  جھانسہ دے کر  ان کے  اکا ؤنٹ  ہیک  کیے  جا رہے ہیں ۔

زرائع کے مطابق کراچی میں ایک  نامعلوم گروہ  انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کررہا ہے ۔

ان کا  طریقہ  واردات  کچھ  اس  طرح  ہے کہ  یہ لوگ اپنا ہی بھیجا گیا نمبر واٹس ایپ سے دوسرے نمبر پر بھیجنے کا  کہتے ہیں اور جیسے ہی نمبر بھیجا جاتا ہے  واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے۔اس کے بعد  اکاؤنٹ کی  بحالی کے لیے  یہ  گروہ پیسوں  کا  مطالبہ کرتا ہے ۔

ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو حالیہ دنوں میں واٹس ایپ ہیکنگ کی متعدد شکایات ملی ہیں جس کے بعد ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔