نائن الیون حملوں کا ذمہ دار ایران ہے، امریکہ

نیویارک : عدالت نے ایران کو نائن ایلیون کا ذمہ دار قرار دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی عدالت نے ایران کو نائن الیون حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا ہے ایران کا مرکزی بینک اور پاسداران ایران ایک ہزار افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ نیویارک کی عدالت نے ایران کو حکم دیا ہے وہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 6 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

مزید3ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائیداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔ ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔