شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات 12 جون کو ہوگی ،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے  صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  سے طے شدہ ملاقات 12 جون کو رہوگی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ مندوب کم یونگ چول سے ملاقات کے بعد اعلان کیا شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  ان سے 12 جون کوطے شدہ ملاقات اپنے وقت پرسنگاپورمیں ہی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ ملاقات  کے حوالے سے سب کچھ طریقے سے طے پا گیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک “آغاز” ہوگا جس کے بعد بتدریج ہونے والے مذاکرات کے ذریعے پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیار ترک کرنے پر رضا مند کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس سے قبل  رواں سال مارچ میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ہم منصب کی ملاقات کی دعوت کوقبول کیا تھا یہ ایسا موقع تھا جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

تاہم کچھ ہی روزبعد شمالی کوریا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی تھی۔اور اسکے بعد سے ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کبھی اقرار تو کبھی انکارکرتے رہے۔