امریکہ کا پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ

Heather-Nauert

واشگٹن : امریکہ نے  پاکستان سے ایک پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا ، دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب امریکی صدر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں جنوبی ایشیا سےمتعلق صدرٹرمپ کی نئی حکمت عملی پرعمل درآمد اور خصوصی طورپر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اقدامات پر بات ہوئی۔

ملاقات میں مائیک پنس نےتمام دہشت گردگروہوں کےخلاف مزیداقدامات پر زور دیا، ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان کی امداد دہشت گردوں کےخلاف سخت اقدامات سے مشروط کی گئی تھی۔