امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو انتہائی اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کانورخان ایئربیس پرپاکستانی حکام نےاستقبال کیا۔

 اس اہم ترین دورے کے درمیان امریکی وزیرخارجہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ دور حکومت سے تعلطل کا شکار معاملات کو آگے بڑھانے  اور سرد تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا جائے گیا۔

پاکستان کے لیے روانگی سےقبل میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ توقع ہےہم ماضی کوپیچھےچھوڑکرنئی پیشرفت کاآغاز کریں گے، ہم چاہتےہیں افغانستان میں ثالثی کےلیےپاکستان ہماری مددکرے۔

انکا کہناتھا کہ امیدہےپاکستان کوافغانستان میں امریکاکی مددکےلیےقائل کرلیں گے،پاکستان کاتعاون نہ ملاتوجوہوگاوہ جنرل نکلسن،جنرل ملربتاچکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے امداد میں کمی کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان کوپہلےہی آگاہ کردیاگیاتھاانہیں رقم نہیں ملےگی،رقم نہ دینےکی وجہ بھی بتادی گئی تھی،وجہ واضح ہےہم نےوہ پیشرفت نہیں دیکھی جوپاکستان سےدیکھناچاہتےتھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وسائل اُس وقت فراہم کر رہے تھے، جب اس کی منطق تھی۔ وہی صورتحال پھر آئی تو پُر اعتماد ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواز فراہم کردیں گے۔