امریکا نے ترکی کو مزید پابندیوں کی دھمکی دیدی

us

ترکی کی ایک عدالت نے امریکی پادری اینڈریو برَنسن کی رہائی کی خاطر کی گئی ایک اور اپیل مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برَنسن کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ان کے موکل بدستور نظر بند ہی رہیں گے۔

دوسری جانب امریکا نے ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکی وزیر مالیات اسٹیون منوشن نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد کہا،اگر ترکی نے پادری اینڈریو برونسن کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے فوری رہا نہ کیا تو امریکا ترکی پر مزید پابندیاں عائد کر دے گا، تاہم انہوں نے اس موقع پر نئی پابندیوں کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی نے خود کو ایک اچھا دوست ثابت نہیں کیا ہے۔ گزشتہ شب ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا، ’’ ہم کسی بے گناہ شخص کی رہائی کے لیے کوئی ادائیگی نہیں کریں گے لیکن ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔