مطالبات نہ مانے تو ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں لگا دیں گے

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے پیر کے روز ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکی مطالبات پورے نہ کیے تو اس کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں لگا دی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران اپنا ناقابل قبول اور غیر پیداواری راستے کو ترک نہیں کرتا تو پابندیوں کا سلسلہ صرف ملک کے لیے ہی نہیں بلکہ اس کے عوام کے لیے بھی تکلیف دہ ثابت ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی پابندیاں تاریخ کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ بیرونی ملکوں میں ایران کے کارندوں اور اس کے اتحادیوں کو کچل دے گا ۔ انہوں نے ایران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ شام کی خانہ جنگی میں حصہ لینے والی اپنی زیر کمان تمام فورسز کو وہاں سے نکال لے جو صدر بشار الاسد کی پشت پناہی کے لیے وہاں موجود ہیں۔