پولیس کومکمل طورپرغیرجانبداراورعوامی پولیس بنائیں گے ، عثمان بزدار

usman-buzdar

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کا کہنا ہے کہ پولیس کومکمل طورپرغیرجانبداراورعوامی پولیس بنائیں گے،ایسی پولیس جوعوام کی توقعات پرپورااترےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پولیس ریفارمزکمیشن کی تشکیل کےحوالےسےبریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، ناصر خان درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نےشرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےکہا کہ اجلاس میں پولیس ریفارمزکمیشن کےقیام کےحوالےسےتجاویزکاجائزہ لیاگیا وزیراعظم کےپروگرام کےتحت پولیس نظام میں اصلاحات لارہےہیں،اصلاحات کےتحت پولیس کےکام میں کوئی مداخلت نہیں کرسکےگا ۔

عثمان بزدار نے کہاکہ پولیس کومکمل طورپرغیرجانبداراورعوامی پولیس بنائیں گے،ایسی پولیس جوعوام کی توقعات پرپورااترےگی،پولیس کافرض ہےکہ وہ عوام کی دادرسی میں کوئی کسرنہ رکھے،سائلین کی خدمت پولیس کابنیادی فرض ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ پولیس ریفارمزکمیشن کےقیام سےمتعلق امورجلد طےکیےجائیں،اس ضمن میں سفارشات کوجلد حتمی شکل دی جائے ۔