کراچی : عید قربان کے بعد بھی سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

کراچی میں عید قربان کے بعد بھی بچت بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔40 روپے فی کلو ٹماٹر اب 80 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

نمائندہ نیوز ون کے مطابق پچھلے ہفتے فروخت ہونے والا 37 سے 40 روپے میں فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 80روپے فروخت ہورہا ہے جبکہ پیاز اور آلو کی قمیتوں کو بھی پر لگ گئے۔

لہسن ادرک کی قیمتیں بھی آسمان میں پہنچ گئیں ہیں۔