ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ، مبارکباد کا سلسلہ جاری

Virat Kohli

بہت سی قیاس آرائیوں اورسچی جھوٹی  خبروں کے بعد  آخر کا ر انوشکا شرما  اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ ہی گئے ۔ ان کی شادی کی خبر سنتے ہی ان کے مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک ہوئے   شادی بھر پور روایتی  پنجابی انداز میں ہوئی  ۔

گذشتہ ہفتے دونوں کی شادی کی تاریخوں کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اب ویرات اور انوشکا نے خود ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد مبارکباد کا تانتابندھ گیا ۔

پاکستان کے  آل راونڈر کر کٹر شاہد آفرید ی نے ٹوئٹر پر  ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار  کرن جو ہر نے بھی  ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد دی ہے ۔

فاسٹ بالر شعیب اختر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو اپنے پیغام میں  زندگی کی نئی اننگز کی ابتدا کی مبارکباد دی۔

 

آل راونڈر کرکٹر شعب ملک  اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے بھی دونوں خاندانوں کو مبارباد دی۔

 بالی ووڈ ایکٹر ابھیشیک بچن نے بھی نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی ۔

فلمساز و اداکار فرحان اختر نے بھی  نئے شادی شادہ جوڑے کو کچھ اس انداز میں  مبارکباد دی ۔

انوشکا شرما کی ساتھی اداکارہ سونم کپور نے جوڑی کو مبارکباددیتے ہوئے خوبصورت قرار دیا ۔

بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے بھی ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام دیا اور  جوڑی کو خوش رہنے کی دعا دی ۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریبات اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹ بوگو فینو چیتو پر جاری ہیں جو کل اختتام پزیر ہوں گی ۔