پاکستان اور بھارت میں جنگ نہیں ہونی چاہیے،شبانہ اعظمی

shabana-azmi

بھارتی فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اوروراسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت میں جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونےچاہئیں۔ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ اور خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ کوئی حل نہیں، بات چیت اور رابطوں کے ذریعے ہمیں تنازعات حل کرنے ہوں گے۔

شبانہ اعظمی بھارتی فلم انڈسٹری کی با صلاحیت اور باکمال اداکارہ ہیں جو ہر کردار میں نگینے کی طرح جڑ جاتی ہیں شبانہ اعظمی کیفی اعظمی کی صاحبزادی اورشاعر جاوید اختر کی شریک حیات ہیں ۔