بغاوت کیخلاف کارروائی کی درخواست، شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری

لاہور : ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بغاوت کیخلاف کارروائی کے مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزراء اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرانےکاحکم دے دیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے نوٹس جاری کردیا اس کے ساتھ انٹرویو لینے والے صحافی سرل المیڈا کو بھی بذریعہ ایس ایس اسلام آباد نوٹس جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میں ریلی کے دوران مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو ممبئی حملہ پر متنازع بیان دیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے مکمل معاونت کی لہذانواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ پردرخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملکی سالمیت پر حملہ