وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر مائک پنس سے ملاقات

PM

واشنگٹن : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائک پنس سے غیر متوقع ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعاون کی نئی راہیں کھلنے پر اظہار خیال کیا گیا سفارتی زرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات امریکی حکام کی کوخواہش پر ہوئی ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر امریکہ پہنچے ہیں جہاں وہ فلاڈلفیا میں اپنی ہمشیرہ کی عیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی فلاڈلفیا سے واشنگٹن ڈی سی اور نیوجرسی بھی جائیں گے جبکہ ان کے اس دورے میں امریکی انتظامیہ سے اہم ملاقاتوں کا بھی امکا ن ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 مارچ کو امریکہ سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے، پاکستان ہائی کمیشن لندن کو کسی بھی قسم کے پروٹوکول سے روک دیا گیا ہے۔