یہ ایسےانتخابات ہیں جن میں جیت کا شوردب گیا،حمزہ شہباز

Hamza-Shehbaz

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ ایسےانتخابات ہیں جن میں جیت کا شوردب گیا، ایک کیپٹن آزاد اوردوسرا پابند سلاسل تھا، کبھی کبھار جیت اتنی داغدار ہوجاتی ہےکہ ہار لگنےلگتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کےانتخابات جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے، دنیا میں ہرجگہ جمہوریت ہی کامیابی کی علامت ہے، اسی کی خاطر لیڈرسولی پرچڑھے۔ حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیںْ

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں، یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا، ہرطرف دھاندلی کے نعرے ہیں، 21 ارب خرچ کرکے آرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی ٹھپ ہو گیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صرف ن لیگ نہیں دیگرجماعتیں بھی دھاندلی کا کہہ رہی ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ بہت سے حلقوں میں جیت کا مارجن کم ہے، مستردووٹ زیادہ ہیں، یہ ایسے الیکشن تھے جس میں جیت کا شورکم دھاندلی کا زیادہ ہے۔

حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی شروع ہوگئی، ہارس ٹریڈنگ پنجاب حکومت بننے سے پہلے شروع کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کالی پٹیاں باندھ کراسمبلی میں جائیں گے، ہم کالی پٹیاں باندھ رہے ہیں لیکن چوڑیاں نہیں پہنیں۔