قائداعظم کےوژن پرعمل پیراہوکرپاکستان کومضبوط بناسکتےہیں : آرمی چیف

pm-abbasi

 اسلام آباد : ملک بھر میں بانی پاکستان  قا ئداعظم محمد علی جنا ح کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منا یا جا رہا ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں قائداعظم کی انسانی اقداروسماجی انصاف کانقطہ نظرقیام پاکستان کی بنیاد بنا قائداعظم کےوژن پرعمل پیراہوکرپاکستان کومضبوط ومحفوظ بناسکتےہیں ۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےقائداعظم کےیوم پیدائش پر اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ ہمیں قائدکےافکارکی روشنی میں مستقبل کالائحہ عمل تیارکرناہوگا ۔قائدکےافکارکی روشنی میں پاکستان کےلیے جدوجہدکرنی ہوگی  ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کےدن عظیم قائدکوخراج عقیدت پیش کرنےکاموقع ہے قائداعظم نےٹھوس دلائل کی

بنیادپرمسلمانوں کےحقوق کامقدمہ لڑا۔ قائداعظم نےاتحاد،ایمان،تنظیم کےرہنماءاصول مرتب کیے۔

صدر ممنون حسین

صدرمملکت ممنون حسین نےقائداعظم کی سالگرہ  کے موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم آج قائداعظم کےیوم ولادت کاجشن منارہی ہے قائدنےہمارےلیےاتحاد،ایمان،نظم وضبط جیسےاصول وضع کیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانیان پاکستان کےسبق کوفراموش کرنےسےگوناگوں مسائل پیداہوئےآج کادن ہمین قومی حالات کاجائزہ لینےکادرس دیتاہے۔

وزیرریلوے سعدرفیق

وزیرریلوے سعدرفیق نے قائد اعظم کے یوم پیدائش پراپنے پیغام  میں کہا ہے کہ قائداعظم کےپاکستان کوآمرانہ سوچ سےپاک کرناہوگاایمان،اتحاد،تنظیم پرعمل ہی عافیت کاراستہ ہےقائداعظم نےپرامن جمہوری سیاسی جدوجہدکی یوم قائد اعظم کویوم عزم کے طور پرمناناچاہیے ۔