تمام رکاوٹوں کے باوجود ائیر پورٹ پہنچیں گے : لیگی رہنماؤوں کااعلان

lahore

  لیگی رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ائیر پورٹ پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم نواز  شریف  اور ان کی صاحبزادی  کی لندن سے وطن  آمد  کے  سلسلےلیگی قیادت اور کارکنان  اپنا رہنما کا  استقبال  میںشہاز شریف کی قیادت میں  کرے گی ۔مختلف شہروں  سے  قافلے روانہ ہوگئے ہیں تمام کارکنان کو لاہور گیٹ پر جمع ہونے کی ہدایت کی  گئی ہے ۔

نوازشریف کے استقبال کے لیے پنجاب بھر سےمسلم لیگ ن کے قافلے لاہورروانہ ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی سےحنیف عباسی،دانیال چوہدریاور شکیل اعوان قافلے میں شریک جبکہ  پشاور سے مسلم لیگ ن کا قافلہ امیرمقام کی قیادت میں لاہورروانہ ہو گیا ہے ۔ فیصل آباد،گوجرانوالہ،میانوالی اور گجرات سےلیگی قافلے لاہورروانہ ہو گیا ۔

سیالکوٹ سےخواجہ آصف کےقافلے کوموترہ کےمقام پر روک لیا گیا اور رکاوٹیں زبردستی ہٹانے پرکارکنان اوراہلکاروں  کے  درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔سانگلہ ہل سےسابق وزیربرجیس طاہرکےڈیرےسےکارکنان کاقافلہ روانہ ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت بیشتر مقامات کو کنٹینر لگا کربند کردیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے (ن) لیگ کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی ۔