واٹس اپ نے گروپس کیلئے نئی سیٹنگ کا اعلان کردیا

دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے گروپس کے لیے ایک نئی سیٹنگ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس اپ میں گروپ کا فیچر آپس میں باہمی رابطے اور اہم اعلانات پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے بیک وقت 256 افراد کو پیغامات پہنچاسکتے ہیں۔ مگراس مرتبہ واٹس اپ انتظامیہ کی جانب سے گروپ سیٹنگ میں ایک نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے۔

جس میں صرف گروپ ایڈمین ہی پوسٹنگ کرسکتے ہیں، اس فیچر سے غیرضروری بات ، معلومات اور افواہوں کے پھیلاؤں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی گروپ کی ونڈو اوپن کرکے اوپر موجود نام پر کلک کریں اور پھر گروپ سیٹنگز، سینڈ میسجز اور سلیکٹ اونلی ایڈمنز پر چلے جائیں۔