واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی دستیاب

WhatsApp

گروپ ویڈیو کال کے خواہشمند افراد کے لیے واٹس اپ کی جانب سے بڑی خبر آگئی ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ واٹس ایپ پر دو لوگ تو آرام سے بات چیت کر تے تھے لیکن صارفین میں مقبول ترین اس ایپ میں اب گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔

گزشتہ روز واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیےویڈیوکال ایپ کو متعارف کروایا گیا۔ صارفین جب چاہیں جہاں چاہیں اس ایپ کی مدد سے چار دوست آپس میں بات کرسکتے ہیں۔

four-person-group-video-calling

ویسے تو تو واٹس ایپ پر ویڈیو کال فیچر 2016 میں متعارف کیا گیا تھا مگر اس ایپ میں گروپ ویڈیو کال کی سہولت موجود نہیں تھی جس سے ان افراد کو پریشانی ہوتی تھی،جو واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کرنے کے خواہشمند تھے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صارفین میں تیزی سے مقبول او مشہور ہونے والی سائٹ انسٹاگرام نے بھی اس سے قبل ایک ویڈیو کال ایپ متعارف کروائی تھی جس میں ویڈیو کال کیساتھ ساتھ باآسانی تصاویر اور اسٹوریز پوسٹ کی جاسکتی ہے ساتھ ہی انسٹا فیڈز بھی براؤز کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیے : انسٹا گرام صارفین کیلئے گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی