امریکہ افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کرے گا

Afghan-Negotiations

افغانستان کی طویل ترین خانہ جنگی ختم کرانے کے لیےصدر ٹرمپ نے امریکی سفارتی وفود کو احکامات جاری کردیے۔

افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے قیامِ امن کا عمل آگے بڑھے گا۔ افغان طالبان سے امریکا براہ راست مذاکرات کرے گا ۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ 17 سالہ یہ تنازع ختم کرانے کے لیے طالبان سے براہ راست ابتدائی بات چیت کی کوشش کریں۔

مغربی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے طالبان سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا اپنا دیرینہ مؤقف تبدیل کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پالیسی میں یہ تبدیلی وائٹ ہاؤس میں افغان پالیسی کے حوالے سے پھیلی مایوسی کی عکاس ہے اور طالبان کی جانب سے رویے میں نرمی ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ امریکا سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔