ایم کیوایم یہ کیوں سوچتی ہے کہ میرا بیان ان کے خلاف تھا، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم یہ کیوں سوچتی ہے کہ میرا بیان ان کے خلاف تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ جو بھی بہانے بنائیں انہیں عوام مسترد کر چکی ہے اور اسمبلی میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں۔ میں نے اپنی تقریر میں آرٹیکل 62 کا حوالہ دیا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم یہ کیوں سوچتی ہے کہ میرا بیان ان کے خلاف تھا اور میں نے کہا آپ 22 اگست کے بعد مشکل سے راہ راست پر آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار آج دن میں مجھ سے رابطے میں تھے اور خواجہ اظہار نے کہا کہ میں نے صوبہ الگ کرنےکی بات نہیں کی تھی۔ ہجرت کرکے آنے والوں نے یہاں بہت قربانیاں دی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر سیاستدان کو اپنا پروگرام دینے کا حق ہے اور پہلے اور اب بھی کالا باغ ڈیم کو مسترد کرتے ہیں۔ الگ صوبے کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نگراں سیٹ اپ میں کچھ دن باقی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسے جو ایشو بنانا ہے بنالے، الیکشن سے پہلے ایسے ایشو آئیں گے اور پیپلز پارٹی 2018 کا الیکشن جیتنے جا رہی ہے۔