چین امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں اور ٹیکس عائد کرنے میں پہل نہیں کرے گا: چین

china-us

عوامی جمہوری چین کی وزارت خزانہ نے بیجنگ میں ایک وضاحت کے دوران کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ نہ ہی تجارتی جنگ میں پہل نہیں کرے گا اور نہ ہی پہلے ٹیکس عائد کرے گا ۔

وزارت کی طرف سے کہاگیا کہ چین امریکہ کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے سے قبل ایسانہیں کرے گا۔

اس سے پہلے امریکہ نے کہاتھاکہ وہ چونتیس ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر کل سے ٹیکس عائد کرے گا جبکہ چین نے اسی دن سے ایسا اقدام کرنے کاعزم ظاہر کیا۔