کوشش ہےفضل الرحمان ہمارے حق میں دستبردارہوجائیں ، اعتزازاحسن

اسلام آباد : رہنماء پیپلز پارٹی اور صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کہا ہے کہ ہماری کوشش ہےفضل الرحمان ہمارے حق میں دستبردارہوجائیں ۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدوار اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ہمارے مولانافضل الرحمان کےساتھ معاملات چل رہے ہیں اورکوشش ہےفضل الرحمان ہمارے حق میں دستبردارہوجائیں،اور ان کی کوشش ہے ہم دستبردارہوجائیں، فضل الرحمان ایک معتبرسیاستدان ہیں ،جبکہ ہم کسی صورت ان پرحرف نہیں لاناچاہتے ۔

ان اک مزید کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں سےصدارتی ووٹ مانگنےکےلیےملاقاتیں کریں گے،ہم شکرگزارہیں سرداراخترمینگل نےہمیں وقت دیا،جبکہ ہماری 2 گھنٹےبی این پی کےوفد سےبہت اچھی گفتگو ہوئی،اور اخترمینگل کوصدارتی انتخاب میں حمایت کےلیےکہاہے ۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں کہاگیاامیدوارسےمتعلق حتمی فیصلہ ایگزیکٹوکمیٹی کرےگی، اورتوقع ہے ووٹنگ سےقبل کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے گا ۔

 خیال رہے کہ ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے جس کے لیے مشترکہ امیدوار لانے میں اپوزیشن اتحاد ناکام ہوگیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو میدان میں اتارا ہے۔اپوزیشن کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔