ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری

کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2019 30 مئی تا 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں جاری رہے گا جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ اوول گراؤنٹ میں میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔

اس کے بعد پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گی، تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی،چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہوگا۔

پاکستان اپنا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد ساتھوان میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے ساتھ کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم 5 جولائی کو لیگ کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا اور دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو ایج بیسٹن میں ہوگا جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔