خوراک کا عالمی دن 16 اکتوبر

 اکتوبر ۱۶ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی خوراک کے مسائل سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور بھوک ، ناقص غذا اور غربت کے خلاف جدوجہد میں اتحاد کو مستحکم کرنے کا دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح میں خوراک کی پیداوار بڑھا کر لوگوں میں نسل پرستی ، غربت اور تعصبات کو بالائے طاق رکھ کہ نچلے طبقے کے افراد کو بھی غذا کی طلب میں برابری کا حق ادا دیں۔ کھانے اور غذا کی اہمیت کو سمجھیں۔ اور کھانا ضائع کرنے سے پہلے سوچیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے پہلی دفعہ 1945 کو اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس وقت دنیا میں 925 ملین سے زائد افراد لوگ بھوک و افلاس کو شکار ہے۔ اور پاکستان میں اب تک 70 فیصد افراد ایسے ہیں جنھیں ضرورت سے کم خوراک میسر ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نے پاکستان میں غذائی قلت پر کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے پاکستانی عوام کو غذا کی رسائی کا پورا حق حاصل ہے۔ مگر حکومت عوام کو بنیادی حق دینے سے قاصر ہے۔