یوم شہدا قوم کی میراث ہے، ائیر چیف مارشل

اسلام آباد : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یوم فضائیہ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ یوم شہدا قوم کی میراث ہے۔ پوری قوم شہدا اور انکے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے مجاہدین افلاق کو سلام کے عنوان سے منعقد کردہ تقریب میں خطاب کیا۔

تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ آج ہم سب اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔ بے شک زندگی خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہیں مگر اس زندگی کو وطن کی خاطر قربان کرنا سب سے بڑا عزاز ہے۔

یہ سب وطن سے محنت، اپنی لگن، ہمت اور جستجو اور دعاوں کی بدولت ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے جنھوں نے اپنے کل کو ہمارے آج پر قربان کیا۔

ائیر چیف نے کہا کہ ملک و قوم نے اپنے دفاع کے لیے جب بھی پاک افواج کو پکارا ، ہر سپاہی دوڑتا چلا آیا ہے۔ پوری قوم آج اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں انکے شانہ بشانہ کھڑٰی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کے باعث آج دہشت گردی کا ناسور ملک سے ختم ہوچکا ہے۔ شہدا کے اہلخانہ پاک فضائیہ کی فیملی کا حصہ ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ کیونکہ یوم شہدا قوم کی میراث ہے۔

ائیر چیف کا مزید کہنا تھا کہ 2047 میں تین دھائیوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ مستقبل قریب میں جنگ حکمتی علمی بھی تبدیل ہورہی ہیں۔ پاک فضائیہ بھی ہر میدان میں اپنی سلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے میں دن رات کوشاں ہے اور قائد کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے ہم پاک فضائیہ کو مزید  مضبوط بنائیں گے۔